2 مارچ 2014 - 20:30
بحرین میں سیکورٹی فورسز نے اس سال 364 افراد کو گرفتار کیا

بحرین میں سیکورٹی فورسز نے اس سال اب تک 364 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ابنا: بحرین میں اس سال جنوری اور فروری کے مہینوں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 364 ہوگئی ہے۔ مریم الخواجہ نے اپنے ٹوئٹر کے صفحہ پر لکھا ہے کہ ماہ جنوری میں 286 اور ماہ فروری میں 216 بحرینی شہریوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔ بحرین میں حقوق بشر کے نمائندوں نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 3800 افراد ہے اور گذشتہ سال ماہ ستمبر سے لیکر اب تک بحرین میں سیاسی قیدیوں کی تعداد میں ایک ہزار اضافہ ہوا ہے۔......./169